منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

20 سالہ طالبہ کالج میں تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

datetime 7  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک نوجوان طالبہ دورانِ تقریر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی، افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر دھاراشیو میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ ورشا نامی طالبہ ایک کالج تقریب کے دوران اسٹیج پر مراٹھی زبان میں تقریر کر رہی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تقریر کے دوران حاضرین اور خود طالبہ بھی مسکرا رہی تھی، مگر چند لمحوں بعد اس کی آواز دھیمی پڑنے لگی اور وہ اچانک اسٹیج پر گر گئی۔

اس واقعے پر اسٹیج کے قریب موجود افراد فوراً اس کی مدد کو دوڑے اور ورشا کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر گہری تشویش اور افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت میں ایسی کوئی سانحہ رونما ہوا ہو، اس سے قبل بریلی میں 50 سالہ تاجر وسیم بھی اپنی شادی کی سلور جوبلی کے موقع پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وسیم اپنی اہلیہ فرح کے ساتھ خوشی خوشی رقص کر رہے تھے کہ وہ اچانک زمین پر گر پڑے۔ انہیں بھی فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، مگر ڈاکٹرز نے ان کی زندگی بچانے میں ناکامی ظاہر کی۔

دونوں واقعات نے یہ ظاہر کیا ہے کہ اچانک دل کے دورے جیسے واقعات کسی بھی لمحے زندگی کا رخ بدل سکتے ہیں، خواہ انسان خوشی کے لمحات میں ہی کیوں نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…