منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں دنگ کر دینے والی پیشگوئی

datetime 28  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ایک بار پھر مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئی کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے دس سالوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اس قدر ترقی کر جائے گی کہ کئی شعبوں میں انسانوں کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ اس وقت صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں انسانی ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن آنے والی دہائی میں یہی ذمہ داریاں اے آئی ٹیکنالوجی سنبھال لے گی۔ ان کے مطابق، دنیا ایک نئے دور میں داخل ہونے والی ہے جہاں مختلف پیشوں میں انسانوں کی جگہ مشینیں لے سکتی ہیں۔

فروری میں دیے گئے ایک اور انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا تھا کہ اے آئی کی ترقی تیزی سے عام افراد کی پہنچ میں آ رہی ہے اور ہماری روزمرہ زندگی کے تقریباً ہر پہلو پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اے آئی اور ورچوئل اسسٹنٹس کی مدد سے بیماریوں کی تشخیص زیادہ مؤثر ہو جائے گی۔

بل گیٹس نے اس برق رفتاری کو حیران کن اور کسی حد تک خوفزدہ کر دینے والا بھی قرار دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے اے آئی کے بارے میں جوش و خروش ظاہر کیا ہو۔ ستمبر 2024 میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اے آئی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب برپا کر سکتی ہے اور اس کی ترقی ماہرین کی توقعات سے بھی زیادہ تیزی سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے کئی صنعتوں میں کام کرنے والے افراد کی ملازمتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ ان کے مطابق، اے آئی کمپیوٹر، موبائل فون اور انٹرنیٹ سے بھی زیادہ انقلابی ثابت ہو سکتی ہے، اور یہ ان کی زندگی میں ہونے والی سب سے بڑی تکنیکی پیشرفت ہے۔

بل گیٹس نے پیشگوئی کی کہ آئندہ برسوں میں تعلیم اور صحت جیسے شعبے نمایاں طور پر تبدیل ہو جائیں گے، جبکہ کاروباری ہفتے کا دورانیہ کم ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں روایتی فل ٹائم ملازمتوں کی اہمیت کم ہو جائے گی، جو ان کے نزدیک ایک مثبت پیشرفت ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…