لاہور(نیوزڈیسک )تحریک انصاف سے علیحدگی، شاہ محمود قریشی نے اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اختلافات اور تحریک انصاف چھوڑنے کی افواہوں کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ وہ کسی عہدے کیلئے نہیں بلکہ نظریے کیلئے تحریک انصاف میں آئے تھے۔ جہانگیر ترین یا چوہدری سرور کیساتھ ان کے کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔