پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کاشہبازشریف پر سنگین الزام

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری شیر علی نے پارٹی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پارٹی معاملات پر نظرثانی نہ کی تو وہ اور ان کے بیٹے عابد شیر علی استعفیٰ دے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شیرعلی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے غلط لوگوں کو اختیارات دے کر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا، وہ زمانہ گیا جب کھمبوں کو ڈکٹ ملتے تھے تو وہ جیت جاتے تھے، اربوں کھربوں روپے کے لاہور میں کام کرائے گئے تاہم وہاں وزیراعظم نواز شریف کے سالے کا بیٹا الیکشن ہار گیا اور این اے 122 میں اسپیکر ایاز صادق کا 2200 ووٹوں سے جیتنا وزیراعلی کے لئے شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف مسلم لیگ کو اگے لے جا رہے ہیں یا پیچھے، یہ نہ سمجھیں کہ یہ لاہور میں ہوا ہے یہی صورتحال ملک بھر میں ہے اور خاص طور پر فیصل آباد میں بھی یہی صورتحال ہے .اگر صورتحال پر نظرثانی نہ کی گئی تو فیصل آباد میں صرف قانون شکن وزیرقانون ہی صرف مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رہ جائے گا۔لیگی رہنما کے مطابق قانون شکن شخص کو وزیرقانون بنادیا گیا جس نے فیصل آباد کے 20 گھروں کو اجاڑ دیا .رانا ثنااللہ سے ذلیل نہ کرائیں اگر استعفیٰ چاہیے تو عابد شیر علی استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے اگر شیخ اعجاز اور الیاس انصاری جیسے ایم پی ایز سے پارٹی چلانی ہے تو ہم استعفیٰ دینے کو تیار ہیں، کیا وزیراعلی کو 30 سال پیپلزپارٹی اور 10 سال مسلم لیگ (ق) میں رہنے والے الیاس انصاری کے علاوہ اور کوئی لیگی کارکن نہیں ملا جسے ٹکٹ دیا جاتا اور آج انہیں طاقت دے دی گئی ہے کہ وہ جسے چاہے بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ دیں اور شہباز شریف نے بلدیاتی ٹکٹیں دینے کا اختیار نااہل لوگوں کو دے کر زیادتی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…