لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے سرکاری امور کے ساتھ بطور پارٹی کے صوبائی صدر تنظیمی معاملات میں خود متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ،ناراض کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے ان سے ذاتی طور پر ملاقاتیں بھی کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں حمزہ شہباز شریف ، این اے 122سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صاق ،صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن ،خواجہ احمد حسان ، لاہور کے صدر پرویز ملک ، مہر اشتیاق ، ریاض ملک ،وسیم اختر شیخ ، وحید عالم سمیت دیگر پارٹی رہنما ،عہدیداران اور کارکن شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں این اے 122کے ضمنی انتخاب اوربلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔