اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توہین مذہب پر سزائے موت کی منتظر عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو جیل میں درپیش سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوسرے قیدیوں سے الگ کر دیا گیاجبکہ سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتازقادری کی سزا ختم کرانے کے لیے 100علمائے کرام نے صدرمملکت کو خط لکھ دیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سرکاری افسر نے تصدیق کی کہ آسیہ بی بی کو گزشتہ ہفتے ملتان میں خواتین جیل کے ایک الگ تھلگ حصے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی نے اہل سنت کی 100 سے رائد چھوٹی بڑی جماعتوں کے سربراہوں کے دستخطوں کے ساتھ صدرمملکت کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں کہ ا گیا ہے کہ وہ اپنے خصوصی صدارتی اختیار استعمال کر تے ہوئے عاشق رسول ملک ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کر کے اپنی دنیااور آخرت سنوارلیں۔