واشنگٹن (این این آئی)مشہور ویب سائٹ کی تازہ تحقیق میں دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں کی نشان دہی جہاں قتل، ڈاکے، چوری اور فراڈ کا راج ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق میکسیکو کا کولیما سب سے خطرناک شہر قرار جہاں ہر1 ہزار لوگوں میں 180 لوگ سالانہ قتل ہوتے ہیں۔
یہ دنیا کا قتال دارالحکومتبھی کہلاتا ہے، دس خطرناک ترین شہروں میں نو میکسیکو اور ایک (نیو اورلینز ،نمبر 8)امریکا میں ہے۔گویا میکسیکو سب سے خطرناک ملک قرار پاتا ہے جہاں شہریوں کی جانیں، مال اور عزتیں محفوظ نہیں۔دیگر خطرناک شہر امریکا، ایکواڈور، ہیٹی اور جمیکا (ویسٹ انڈیز ) میں واقع ہیں۔