اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اثاثے جمع نہ کرانے پر وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سمیت 26 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے اثاثے جات جمع نہ کرانے پر وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سمیت 26 اراکین اسمبلی کی ممبر شپ معطل کر دی ہے اور ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ سمیت تمام26 اراکین اسمبلی کسی سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اور نہ ہی حکومتی مراعات و گاڑیاں استعمال کر سکتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ جن اراکین اسمبلی نے اثاثہ جات جمع کرائیں ہیں وہ تمام سرکاری تقاریب میں شرکت اور مراعات استعمال کر سکتے ہیں۔