کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے اتحاد ٹائون میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا۔اتحاد ٹائون نیو بس اسٹاپ کے قریب سالوں کی اندھا دھند فائرنگ سے بہنوئی موقع پر جاں بحق ہوگیا، ملزمان اپنی بہن کو بھی ساتھ لے گئے۔ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق نعمت اللہ کو اس کی بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا، متوفی نے 2 ہفتے قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔