جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

چین، ترکیہ، ملائشیا، سعودیہ سمیت 8 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی بے دخل

datetime 10  مارچ‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)چین ملائشیا، ترکیہ اور سعودیہ سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ میں خوردبرد کرنے، غیر قانونی داخلے، سمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ بھی شامل ہے۔

قبرص میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 کو بے دخل کیا۔ ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے 1، ملائشیا میں امیگریشن نے ممنوعہ قرار دے کر 1، چین نے امیگریشن پر انٹری سے انکار کرکے 1 پاکستانی کو واپس بھیج دیا۔ عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 8 سمیت 12 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، یو اے ای میں منشیات فروشی، ریپ کیس، قتل، فراڈ، جیل، چوری سمیت مختلف الزامات پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ کمبوڈیا میں فراڈ کمپنی کے ساتھ کام کرنے پر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…