نئی دہلی (این این آئی )بھارت کی ریاست کرناٹکا میں نوجوان لڑکے نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کر کے خود بھی خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ ایشوریہ مہیش کو اس کی خالہ کے گھر میں 29 سالہ پرشانت کنڈیکر نامی شخص نے قتل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا لڑکی سے محبت کا دعوے دار تھا اور ایک سال سے اس کا پیچھا بھی کر رہا تھا، لڑکے نے ایک مرتبہ لڑکی کی والدہ سے بھی بات کی تھی جس پر اسے مالی حالات بہتر بنانے کا کہا گیا تھا۔ آج ایک مرتبہ پھر لڑکے نے لڑکی سے شادی کے لیے اصرار کیا اور انکار کے بعد اس نے جیب سے زہر کی بوتل نکال کر لڑکی کو زبردستی پینے پر مجبور کیا۔بعد ازاں مزاحمت پر لڑکے نے چھری سے لڑکی کا گلا کاٹ دیا اور بعد میں موقع پر ہی اپنا گلا بھی کاٹ کر خودکشی کر لی۔پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔