لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اوربھارت کے درمیان ایک ہفتہ تک بند رہنے والی سمجھوتہ ایکسپریس سروس بحال ہو گئی۔ بھارتی حکام سے کلیرنس ملنے کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس بھارت کے لیے لاہور ریلوے اسٹیشن سے 192 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔مسافروں کے چہروں پرخوشی اور اپنوں سے بچھڑنے کا غم،ریلوے اسٹیشن کے ملے جلے مناظر تھے۔سمجھوتہ ایکسپریس جسے 5 اکتوبر کو بھارتی حکام کی جانب سے روک دیا گیا تھا،بھارت جانے والوں کو ایک ہی ڈھرکا ،کب اجازت ملیں گی،کب گھر کو لوٹیں گے،تقریبا ًدس دن بعد واپسی کی نوید سنی ،مسافروں کی جان میں جان آگئی اور اطمینان بھی۔پلیٹ فارم پر عجیب مناظر اپنوں کو ٹرین پر سوار کروانے پرخوش بھی اور آنکھ سے آنسو بھی جاری،کہنے لگیں ،دونوں ملکوں میں آنے جانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ بھارتی حکام سے دو دن پہلے اجازت نامہ موصول ہوا۔سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافر جاتے جاتے ایک پیغام دے گئے،دونوں ملکوں کے درمیان دیوار کب ہٹیں گی،کب ایک ہوں گے