منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کا سب سے طویل روزہ کس ملک میں اور کتنے گھنٹے کا ہے؟

datetime 3  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رواں سال رمضان المبارک کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوگا، جہاں کچھ ممالک میں روزہ انتہائی طویل ہوگا، وہیں کچھ جگہوں پر اس کا دورانیہ مختصر ہوگا۔ذرائع کے مطابق، اس سال سب سے طویل روزہ یورپی ممالک سوئیڈن اور ناروے میں ہوگا، جہاں روزہ تقریباً 20 گھنٹے 30 منٹ طویل ہوگا۔ اسی طرح، گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں بھی روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہوگا۔دوسری جانب، دنیا کے سب سے مختصر روزے کا دورانیہ جنوبی امریکی ملک چلی میں ہوگا، جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے طویل ہوگا۔

عرب ممالک میں سب سے طویل روزہ الجزائر میں ہوگا، جہاں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہوگا۔ جبکہ سعودی عرب، مدینہ منورہ، ترکیہ اور نیویارک (امریکا) میں روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا۔پاکستان میں اس سال روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 58 منٹ ہوگا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات، بھارت، انڈونیشیا، برازیل، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ میں روزے کا دورانیہ 12.5 گھنٹے ہوگا۔جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن، پیراگوئے کے سیوڈاد ڈیل ایسٹے، اور یوراگوئے کے مونٹیویڈیو میں روزہ 11 سے 12 گھنٹے تک ہوگا، جو دنیا کے مختصر ترین روزوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق، سورج کے طلوع و غروب کے مختلف اوقات کے باعث دنیا بھر میں روزے کے دورانیے میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…