منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایلین کے حملے سے امریکا کی بربادی تک، ٹائم ٹریولر کی 2025 کی اہم پیشگوئیاں

datetime 3  مارچ‬‮  2025 |

نیویارک(این این آئی)خود کو ٹائم ٹریولر قرار دینے والے شخص نے 2025 سے متعلق اہم پیش گوئیاں شیئر کر دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایلوس تھامسن نامی شخص نے رواں سال کے آغاز پر چند پیشگوئیاں شیئر کی تھیں۔

ایلوس تھامسن خود کو ایک مصنف اور ٹائم ٹریولر (وہ شخص جو ماضی یا مستقبل کا سفر طے کرے)قرار دیتے ہیں۔ٹائم ٹریول ایک ایسی فرضی سرگرمی ہے جس میں ایک شخص ماضی یا مستقبل میں سفر کرتا ہے، یہ خیال اب تک صرف فلسفہ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے خود سے متعلق ٹائم ٹریولر ہونے کے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے 2025 میں پیش آنے والے چند اہم اور تباہ کن واقعات کی تاریخ کے ساتھ پیش گوئی کی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ان کے مطابق 6 اپریل کو ایک آندھی و طوفان امریکی ریاست اوکلاہوما کو تباہ کر دے گا جبکہ 27 مئی کو امریکا میں دوسری خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، جس کے نتیجے میں ریاست ٹیکساس علیحدگی کا اعلان کرے گی، جوہری ہتھیاروں پر مشتمل ایک عالمی تنازع شروع ہو گا جو امریکا کو برباد کردے گا۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر کو چیمپئن نامی ایک ایلین 12 ہزار انسانوں کو ان کی حفاظت کے لیے کسی دوسرے آباد سیارے پر لے جائے گا کیونکہ اجنبی ایلین زمین کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے اس پر حملہ کریں گے۔ایلوس تھامسن نے 19 ستمبر کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ ایک بڑا طوفان امریکا کے مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا جبکہ 3 نومبر کو بحرالکاہل میں ایک بڑی سمندری مخلوق دریافت ہو گی، جس کی جسامت نیلی وہیل سے 6 گنا زیادہ ہو گی اور اس کا نام سیرین کران ہو گا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو کو 26 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان پیشگوئیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ خود ساختہ ٹائم ٹریولر کو چاہیے تھا کہ اگلے ہفتے کے لاٹری نمبر بتاتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…