کراچی(آن لائن)کراچی پولیس کی ایم کیو ایم کے رہنما رشیدگوڈیل حملہ کیس میں اہم پیشرفت گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایک اور ملزم گرفتار، پیر علی نامی ملزم کا ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ، ذرائع کے مطابق پیر علی پیپلزپارٹی کے مقتول رہنما بلال شیخ کا بھائی ہے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ لیاری گینگ وار کے شاہد ملک کے کہنے پر کیا ، رشید گوڈیل کیس کے ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں