اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

’کیا آپ کے پاس کوئی ڈھنگ کا سوٹ نہیں تھا جو پہن کر آتے‘، ٹرمپ سے ملاقات میں امریکی صحافی کا یوکرینی صدر سے سوال

datetime 1  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی کی سخت پذیرائی، امریکی صدر اور صحافیوں کے تلخ سوالاتیوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو امریکی دورے کے دوران وائٹ ہاؤس میں نہ صرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی سخت باتوں کا سامنا کرنا پڑا بلکہ امریکی صحافی بھی ان پر تنقید کرتے نظر آئے۔وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران، ٹرمپ کے حامی صحافی برین گلین نے زیلنسکی کے لباس پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ نے ایک مناسب تھری پیس سوٹ یا پینٹ کوٹ کیوں نہیں پہنا؟ آپ دنیا کے سب سے طاقتور دفتر میں موجود ہیں، لیکن آپ کے لباس کا انتخاب غیر رسمی کیوں ہے؟اس پر زیلنسکی، جو عمومی طور پر گہرے سبز رنگ کے سویٹر میں نظر آتے ہیں، نے پُراعتماد انداز میں جواب دیا: “میں وہ دن ضرور دیکھنا چاہوں گا جب جنگ ختم ہو، تب شاید میں سوٹ پہنوں گا۔ ہوسکتا ہے یہ ویسا ہی ہو جیسا میں نے آج پہنا ہے، یا جیسا آپ نے پہنا ہوا ہے، یا شاید اس سے بھی بہتر۔ سستا ہو یا مہنگا، یہ وقت ہی بتائے گا۔”ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں “بے وقوف صدر” کہتے ہوئے کہا: “ہم نے آپ کے ملک پر 350 ارب ڈالر خرچ کیے، اب آپ کے پاس کوئی آپشن باقی نہیں۔ آپ ہمیں یہ نہیں بتا سکتے کہ امریکا کو کیا کرنا چاہیے۔ امریکا کے بغیر آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔”نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی زیلنسکی کے مؤقف پر سخت ردعمل دیا، جس سے ملاقات کا ماحول مزید کشیدہ ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…