اسلام آباد(آن لائن)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروزیردفاع خواجہ آصف کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے ،چوہدری نثارنے ڈنکے کی چوٹ پرکہہ دیاکہ جی ایچ کیوسے رابطے کیلئے کسی وزارت دفاع کی ضرورت نہیں ہے ۔بدھ کے روزوزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انہیں جی ایچ کیوسے رابطے کیلئے کسی وزارت دفاع کی ضرورت نہیں ،وزارت داخلہ خودجی ایچ کیوسے رابطے میں رہتی ہے ،واضح رہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی نجی ٹی وی چینل میں انکشاف کیاتھاکہ تین سے چارسال ہوگئے چوہدری نثارسے کوئی بات نہیں ہوئی۔