پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے د وران لاہور سے 2 فتنہ الخوارج سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے 20 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال، بہاولنگر ، راولپنڈی ، چنیوٹ، میانوالی ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں لاہور سے فتنہ الخوارج کے دو جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا، منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی فیوز تار ، متنازع پمفلٹس نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے، دہشتگردوں کی شناخت صالح رضا ، محمد ریاض ، ابوبکر ، بوال خان، محمد یونس ، عثمان اور منموہن سنگھ وغیرہ کے نام سے ہوئی۔حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے میں 2231 کومبنگ آپریشنز کے دوران495 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، کومبنگ آپریشنز میں 87 ہزار 565 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔حکام کے مطابق دہشتگرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…