اسلام آباد (نیوز ڈیسک) (جیو نیوز) پاکستان بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی علاقے میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ لاہور، کوئٹہ، کراچی، سکھر، فیصل آباد اور دیگر شہروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کسی بھی کمیٹی کو چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
زونل کمیٹیوں کی رپورٹس کی روشنی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنا حتمی فیصلہ جلد جاری کرے گی۔ یاد رہے کہ مرکزی کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز یا مزید ایک دن کے اضافے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔