ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446ھ کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ ہفتہ کو ہوگا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے توثیق کی ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔
سعودی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب میں پہلی تراویح کا آغاز ہوگیا ہے۔اسی طرح امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، جبکہ انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں بھی پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔ملائشیا میں بھی یکم رمضان اتوار 2مارچ کو ہوگا۔