اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادمیں واقع فیصل مسجد میں شہری نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع فیصل مسجد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے ۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہری فیضان علی نے فیصل مسجد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ شہری کی لاش ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔