مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد میں شادی کیلئے رضامند نہ ہونے پر مشتعل نوجوان نے ساتھیوں سے ملکر چھری کے وار کر کے دوشیزہ کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا جبکہ جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی اور مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد لہولہان ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق لیاقت ٹائون گلی نمبر2 کے رہائشی سلیم اختر نے بتایا کہ ملزم صفدر عرف شانی سکنہ گھنڈا سنگھ والہ اسکی جواں سالہ بیٹی شکیلہ سے شادی کا خواہشمند تھا، لڑکی کی والدہ شادی کیلئے راضی نہ تھی، جس پر ملزم صفدر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر آیا اور تلخ کلامی پر ملزم نے چھری کر کے وار کے گلہ کاٹ دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔
بعدازاں مضروبہ کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ دم توڑ گئی۔، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ شریف پورہ کے رہائشی شاہد کا اپنے بھائی امجد کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز دونوں بھائیوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو ملزم امجد نے فائرنگ کر کے سگے بھائی شاہد کو زخمی کر دیا جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 26 رب میں واقع غلام رسول کی شاپ کے سامنے عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے مخالف اظہر عباس ولد ارشاد کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 129 رب کے رہائشی قیصر کا کہنا ہے کہ اس نے سرکاری زمین کی بولی میں حصہ لیا جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا، ملزمان نے گھر جاتے ہوئے راستے میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا