منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

امریکی سرکاری دفتر میں ٹرمپ کی ایلون مسک کے پائوں چومتے جعلی ویڈیو چل گئی

datetime 26  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویاک(این این آئی )ہیکرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی)کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو امریکی سرکاری دفتر کے ٹی وی پر چلا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیسلا اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے پائوں چومتے ہوئے جعلی ویڈیو امریکی سرکاری دفتر کے ٹیلی وژن پر چلا دی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جعلی ویڈیو ٹی وی پر ایک سے زائد بار چلنے کے سبب تیزی سے وائرل ہو گئی۔رپورٹس کے مطابق یہ حرکت ہیکرز کی جانب سے کی گئی ہے، ٹرمپ کو ایلون مسک کے پاں چومتے دکھایا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جعلی ویڈیو کا عنوان Long Live The Real King تھا۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی جبکہ اس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد امریکی دفاتر کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔مذکورہ جعلی ویڈیو ایک ہفتے قبل پہلی بار ایکس پر پوسٹ کی گئی تھی۔اس جعلی ویڈیو نے سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور سیاست میں مسک کے سمجھے جانے والے اثر و رسوخ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…