ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے مرکزی بینک نے بینکنگ سیکٹر میں رمضان المبارک کے دوران اوقاتِ کار اور عید الفطر و عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ماہ مبارک میں مملکت کے تمام بینکوں میں کام کا آغاز صبح دس بجے جبکہ اختتام سہ پہر 4 بجے ہوگا۔ بینک کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کہا گیا کہ یکم شوال بروز اتوار (30 مارچ )سے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا جو چار شوال بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔
عیدالاضحی کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9 ذوالحجہ 1446 بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا اور 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔سینٹرل بنک کا کہنا ہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ سرحدی علاقوں میں عازمین حج اورعمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مخصوص برانچیں دوران تعطیلات حسب معمول کام کرتی رہیں گی تاکہ عازمین وعمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔