ابو ظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کا ر میں دو گھنٹے کی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کی وزارت انسانی وسائل اور اماراتائزیشن (ایم او ایچ آر ای)نے رمضان کے مقدس مہینے میں نجی شعبے کے ملازمین کے لئے روزانہ کے اوقات میں دو گھنٹے کمی کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں، وزارت نے کہا کہ کمپنیاں اپنے کام کی ضروریات اور نوعیت کے مطابق، رمضان کے دوران یومیہ کام کے اوقات کار میں کمی اور ریمورٹ ورک طریقہ کار کا اطلاق کر سکتی ہیں۔یہ اعلان 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 33 کے نفاذ کے دوران آیا ہے جس میں لیبر ریلیشنز کے ضابطے اور اس میں کی گئی ترامیم شامل ہیں۔