پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پرویز خٹک نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا

datetime 22  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا۔ آبائی گائوں مانکی شریف میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست کوئی مذاق نہیں کہ ہر کوئی عوام کی خواہشات کے مطابق خدمت کرے، مجھے بہت خوشی ہورہے کہ صوبے کے عوام گزشتہ انتخابات میں غلط اور نااہل لوگوں کو ووٹ دے کر اب رو رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے عوام کی بھرپور خدمت کی، گائوں گائوں بجلی اور پینے کا صاف پانی پہنچایا، زرعی زمینوں کیلئے ٹیوب ویل لگوائے، گلیاں اور سڑکیں پکی کروائیں، ہسپتال اپ گریڈ کئے اور اسکول قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے دن رات سیاست کیلئے کام کیا اور عوام کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا عمران خان ہے، جس نے جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام سے ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان جلد ہی عوام کے دبائو کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ پرویز خٹک نے جلسے کے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر ہیں اور ان کے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…