جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کروڑوں کی جائیداد کے مالک بہن بھائی کو 2سال حویلی میں قید رکھنے والے ملزمان گرفتار

datetime 21  فروری‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)چکوال کے گاوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا، ایکسپریس نیوز نے انسانیت سوز واقعے کو رپورٹ کیا تو تھانہ نیلہ نے ملزم اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

واقعے میں بچ جانے والے حسن رضا کو بے نظیر اسپتال سے ڈسچادج کر دیا، چکوال پولیس حسن رضا کو تھانے لے آئی، حسن رضا کو نہلا دھلا کر، ناخن اور بال تراشے پھر کھانا پیش کیا گیا۔ایس ایچ او نیلہ چوہدری صہیب مظفر نے بتایا کہ عنصر محمود پہلے گرفتار کیا تھا، اب مرکزی ملزم کے دو بھائیوں اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ تھانہ نیلہ نے حسن رضا کے ناخن کاٹے اور بال بھی تراشے، حسن رضا جب بازیاب ہوا تو گندگی و غلاظت میں لت پت تھا۔ حسن رضا کو خوراک دی جا رہی ہے جبکہ چار پائی اور گرم بستر بھی دیا ہے۔

پولیس کے مطابق حسن رضا کے سامنے اس کی 26 سالہ بہن جبین بی بی کی موت ہوئی تھی اور حویلی میں قید حسن رضا 10 روز تک اپنی بہن کی لاش کے پاس رہا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کا باپ فوت ہوچکا ہے، میرے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ پولیس والے اچھا سلوک کر رہے ہیں اور میں یہاں خوش ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…