کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے نیو سریاب تھانہ کی حدود میں بھائی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مسماة صفیہ بی بی اور منیر احمد کو قتل کر دیا ، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔