پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے خطرے کی وارننگ جاری کردی، مکہ اور مدینہ میں ہائی الرٹ

datetime 19  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ سعودی نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے خبردار کیا ہے کہ یہ شدید موسمی حالات جمعرات، 20 فروری تک برقرار رہیں گے۔ اس دوران بعض علاقوں میں تیز ہواؤں، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی موسم کی شدت متوقع ہے، جہاں تیز ہوائیں چلنے، اولے پڑنے اور ممکنہ سیلاب کے خدشات موجود ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق، آئندہ تین روز تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جن میں دارالحکومت ریاض، حائل، القصیم، مشرقی صوبہ، شمالی سرحدی علاقے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شامل ہیں۔

مزید برآں، طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرما، رنیہ، ترویہ، بحر، الجموم، خلیص اور الکامل سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ بعض مقامات پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے، احتیاطی تدابیر اپنانے اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…