سرگودھا(این این آئی )فیس بک پر دوستی سے نوجوان کی محبت میں گرفتار انڈونیشین خاتون نے شادی کے لئے پاکستان کے شہر سرگودھا پہنچ کر عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیااور جوڑے کی عدالت سے شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ نواب کالونی نوجوان محمد اسلم سے فیس بک پر انڈونیشیا کی خاتون ڈیمیونٹی ارینا اور سرگودھا کے علاقہ نواب کالونی کے نوجوان محمد اسلم سے جاری طویل دوستی محبت میں بدل گئی اور بات شادی تک چل نکلی کہ انڈونیشین خاتون نے پاکستان آ کر گزشتہ روز سرگودھا پہنچ کر اپنے محبوب موجوان کے ہمراہ مقامی مدرسہ میں عالم دین قاضی نگاہ مصطفے کے ہاتھوں اپنے مذہب کھتیولک کے چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام کو قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام اسما رکھ دیا گیا جس کو اسلام قبول کرنے پر اہل اسلام نے خوش آمدید کہا اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لئے تعلیم قرآنی کی ترغیب دی جبکہ جوڑے کے درمیان عدالت سے شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔