اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

کتا پکا کر کھانا چینی ملازمین کو مہنگا پڑگیا

datetime 18  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )کتا پکا کر کھانا چینی ملازمین کو مہنگا پڑ گیا، ہائی وے پر کام کرنے والے کچھ ملازمین نے بورڈنگ سینٹر سے بھاگے ہوئے پالتو کتے کو پکا کر کھا لیا۔چار سالہ شکاری کتا لٹل ٹیل پیٹ بورڈنگ سینٹر سے نئے چینی قمری سال کی آتشبازی سے ڈر کر بھاگا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مالک کتے کو کیئر سینٹر میں چھوڑ کر مالدیپ چھٹیاں گزارنے گیا تھا، کتے کے گم ہونے پر اس کے مالک نے ڈھونڈنے والے کو بھاری رقم بطور انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

کتا ہائی وے پر گھوم رہا تھا، جہاں اس کی ٹکر ایک گاڑی سے ہوئی جس کے بعد وہ روڈ کے کنارے گر گیا۔ہائی وے پیٹرول کے 2 افسروں نے کتے کو اٹھایا اور کمپنی کے کچن میں لے جا کر پکایا اور 8 لوگوں کے ساتھ بڑے مزے سے کھالیا۔ہائی وے کمپنی اور ٹریفک پولیس نے پیٹرول افسروں کی اس حرکت کی تصدیق کی جبکہ کمپنی کے باورچی نے بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ہائی وے کمپنی نے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…