جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 70ہزار سے زائد بوریاں غائب

datetime 18  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 70ہزار سے زائد بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ خوراک سندھ نے 4 فوڈ سپروائزرز کو گندم کی بوریاں غائب کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ کے سر کاری گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 70ہزار سے زائد بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ خوراک سندھ نے 4 فوڈ سپروائزرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔محکمہ خوراک نے فوڈ سپروائزرز لاڑکانہ نثار میرجت، ذوالفقار علی نوناری، محمدشریف بھٹو اور ایاز علی مشوری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔نثار میرجت پر گندم کی 1926 بوریاں، ذوالفقار نوناری پر 7041 بوریاں، محمد شریف بھٹو پر نے ایک لاکھ 54 ہزار 813 بوریاں جبکہ ایاز علی مشوری پر 6 ہزار 402 بوریاں غائب کرنے کا الزام ہے۔چاروں فوڈ سپروائزرز کو 14 روز میں تحریری وضاحت کرنے کی مہلت دی گئی ہے، جواب تسلی بخش نہ ہوا تو انہیں فائنل شوکاز نوٹس دے کر ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…