منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

معروف شاعر آگ سے جھلس کر جاں بحق

datetime 15  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نامور سندھی شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، صوبائی وزیر ثقافت نے واقعے کی تمام پہلوئوں سے چھان بین کی ہدایت کردی۔سندھ کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سید ذوالفقار علی نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے انتقال پر دل افسردہ ہے، ڈاکٹر آکاش شاعری اور ادب میں بڑا مقام رکھتے تھے۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ پولیس واقعے کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لے۔ڈاکٹر آکاش انصاری ضلع بدین میں 1956 میں پیدا ہوئے، وہ بطور شاعر، سیاسی ایکٹیوسٹ اور سوشل ریفارمر شہرت رکھتے تھے، ان کا اصل نام اللہ بخش تھا، ان کے والد اللہ ڈنو بدینوی بھی زیریں سندھ کے شاعر تھے۔

ڈاکٹر آکاش انصاری نے ابتدائی تعلیم بدین میں مکمل کی، جس کے بعد لیاقت میڈیکل کالج (یونیورسٹی)سے ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے کالج کے دنوں سے ہی شاعری شروع کردی تھی۔ڈاکٹر آکاش انصاری نے بطور صحافی بھی خدمات انجام دیں جبکہ اپنے ضلع میں تعلیم کی بہتری کیلئے بدین رورل ڈیولپمنٹ کے نام سے سوشل آرگنائزیشن قائم کی۔ان کی شاعری کے اب تک دو مجموعے شائع ہوچکے ہیں جن میں کیاں رہن جلاوطن اور ادھورا ادھورا شامل ہیں، ڈاکٹر سحر گل نے ڈاکٹر آکاش انصاری کی 34 منتخب نظمیں انگریزی زبان میں ترجمہ کر کے مختلف عنوانات سے شائع کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…