بیجنگ(این این آئی )چین کی مسلسل کم ہوتی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے اور شادی کی ترغیب دینے کے لئے علاقائی حکومت نے نوجوان جوڑوں کو بطور تحفہ نقدی دینے کا اعلان کردیا جس کے بعد نوجوانوں میں شادی کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے،شادی کرنے پر مقامی انتظامیہ 1500 کی طرف سے یوآن دیے جارہے ہیں۔ چین کے شہر لولیناگ کا شمار ان متعدد شہروں میں ہوتا ہے جہاں کی مقامی انتظامیہ شادی کرنے پر 1500 یوان تحفے کے طور پر دے رہی ہے۔