سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر میں عاملہ خاتون نے جن نکالنے کے چکر میں باپ کی مدد سے مریضہ خاتون کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا اور فرار ہو گئے۔جس میں بری طرح جھلس جانے والی خاتون کو سرگودھا ہسپتال میں فوری طبی امداد دے کر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں سے متاثرہ خاتون نے پولیس سے کہا کہ اس کے اہلخانہ کو تنگ کرنے کی بجائے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر پولیس عاملہ باپ بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ محمدی کالونی میں عاملہ خاتون نے علاج کے نام پر جن نکالنے کے لئے باپ کی مدد سے مریضہ خاتون کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا ڈالا اور فرار ہو گے جس پر بری طرح جھلس جانے والی خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں فوری طبی امداد دے کر تشویشناک حالت میں فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔
جہاں سے متاثرہ خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں پولیس کو کہا کہ میرے اہلخانہ کو تنگ کرنے کی بجائے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر تھانہ اربن ایریا پولیس عامل باپ بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاـ