بدھ‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

امریکا کا کینیڈا پر قبضے کا ارادہ اٹل، ٹرمپ نے اصل وجہ بھی بتادی

datetime 11  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کا کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کا عندیہ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکہ میں شامل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جسے وہ سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ واقعی کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کا سوچ رہے ہیں تو صدر ٹرمپ نے اس کی تصدیق کی اور کہا، “جی ہاں، بالکل!”صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو کینیڈا کے ساتھ تجارت میں ہر سال تقریباً 200 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا، “ہم کینیڈا کو سالانہ 200 ارب ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟ یہ کسی سبسڈی سے کم نہیں، اور میں اسے مزید جاری نہیں رہنے دوں گا۔”واضح رہے کہ امریکہ کینیڈا سے بڑی مقدار میں تیل اور دیگر قدرتی وسائل خریدتا ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارتی عدم توازن 72 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فرق زیادہ تر توانائی کی درآمدات کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ٹرمپ کے اس بیان پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ واقعی اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔کینیڈین نشریاتی ادارے سی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، جمعے کے روز ایک نجی اجلاس میں جسٹن ٹروڈو کی کاروباری اور مزدور رہنماؤں سے گفتگو غلطی سے لاؤڈ اسپیکر پر چلی گئی، جس میں انہوں نے کہا، “ٹرمپ کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس کتنے قیمتی معدنی وسائل موجود ہیں، اسی لیے وہ ان سے فائدہ اُٹھانے کے خواہشمند ہیں۔

“ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر کم فوجی اخراجات کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دفاع کے لیے امریکہ پر انحصار کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا اور میکسیکو امریکی ٹیرف سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا، جبکہ کینیڈین تیل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان بھی کیا تھا، جسے بعد میں 30 دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے غیر قانونی امیگریشن اور امریکہ میں نشہ آور دوا فینٹینل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ ان ممالک پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…