بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

پوتے نے صنعتکار دادا کو قتل کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )جائیداد کے تنازعے پر پوتے نے اپنے ارب پتی دادا کو چاقو کے وار سے موت کی نیند سلا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں ارب پتی بزنس ٹائیکون جناردھنا را نامی ایک 86 سالہ تاجر کو پوتے نے ان کے گھر میں چاقو سے چھلنی کر کے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جناردھنا را کے پوتے نے خاندان کی جائیداد کی تقسیم پر اختلاف کرتے ہوئے جرم کا ارتکاب کیا۔رپورٹ کے مطابق ابتدا میں دادا اور پوتے کے درمیان خوب بحث ہوئی جس پر ان کا 29 سالہ پوتا ویلجان گروپ کے سربراہ جناردھنا سے ناراض ہو گیا، پوتے کا دعوی تھا اس کے دادا نے جائیداد کی غیر منصفانہ تقسیم کی اور مناسب حصہ نہیں دیا گیا۔ جبکہ تیجا کو پہلے ہی خاندانی جائیداد کے حصے کے طور پر 4 کروڑ روپے مل چکے تھے۔

بعد ازاں گرما گرم بحث کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جس کے بعد تیجا نے اپنے 70 سالہ دادا کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ تیجا کی والدہ سروجنی دیوی نے لڑائی کو روکنے کی کوشش کی جس دوران وہ خود بھی زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے تیجا کو گرفتار کر لیا جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔جناردھن را ایک معزز تاجر اور عطیہ دہندہ تھے جن کی مختلف صنعتوں میں اہم شراکتیں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…