انقرہ (این این آئی )ترکیہ کے بڑے شہروں انقرہ اور استنبول سمیت زہریلی شراب ایک سو سے زائد افراد کی زندگیوں کو نگل گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق استنبول میں 70 شہری زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوئے ہیں۔
تاہم گورنر استنبول نے اس بارے میں ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 33 افراد اس زہریلی شراب کی وجہ سے ہلاک ہو ئے ۔علاوہ ازیں دونوں بڑے شہروں میں 230 شہری اسی شراب کے پینے کی وجہ سے حالت بگڑنے پر ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے ۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔40افراد کی ہسپتالوں میں حالت نازک بتائی گئی ہے۔