منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

نوجوان کی محبت میں پاکستان آنیوالی امریکی خاتون کو نئی پریشانیوں نے گھیر لیا

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نوجوان کی محبت میں گرفتار پاکستان آنے والی امریکی خاتون کے گرد مزید پریشانیوں نے ڈیرے ڈال لیے۔11اکتوبر کو سیاحتی ویزے پر، مگر کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو نئی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہونے والا ہے۔اونیجا اینڈر کو ویزا ختم ہونے پر 10 نومبر کو پاکستان سے واپس جانا تھا، تاہم وہ نہیں گئیں، جس کے بعد سے پہلے دربدر رہیں اور پھر مختلف پریشانیوں کا شکار رہیں۔

امریکی خاتون کا ویزا اور ٹکٹ دونوں ختم ہو چکے تھے، جس پر گورنر سندھ کی مداخلت سے انہیں ایگزٹ پرمٹ بھی جاری کردیا گیا تھا جب کہ ایک فلاحی ادارے نے ان کے لیے ٹکٹ کا انتظام کروایا۔بعد ازاں امریکی خاتون کو پاکستان سے واپس بھجوانے کی کوششیں بھی ناکام ثابت ہوئیں جب انہوں نے ایئرپورٹ پر نہ صرف واپس جانے سے انکار کیا بلکہ عملے کو شکایت کی کہ انہیں زبردستی واپس بھیجنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس پر انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔ایئرپورٹ سے امریکی خاتون اچانک اپنے محبوب نوجوان کے علاقے گارڈن میں اس کے اپارٹمنٹ پہنچی اور وہاں عمارت کی پارکنگ میں رہنے لگی۔ جس کے بعد پولیس نے اسے ایک فلاحی ادارے کے حوالے کیا اور پھر طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس وقت امریکی خاتون اونیجا جناح اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی سکیورٹی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے انہیں پیش آنے والی قانونی پیچیدگیوں سے آگاہ بھی کردیا ہے اور اسی اثنا میں ان کا ایگزٹ پرمٹ بھی 11 فروری کو ختم ہو جائے گا۔اگر امریکی خاتون 11 فروری تک واپس نہیں جاتیں تو ان کے خلاف فارن ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، جس سے ان کے لیے مزید قانونی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس قانون کے تحت خاتون کو غیرقانونی قیام کی وجہ سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پھر انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت چاہے تو امریکی خاتون کے ایگزٹ پرمٹ میں مزید توثیق کر سکتی ہے اور خاتون کو انسانی ہمدردی یا رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے کا ایک اور موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…