منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہیں، مچل سینٹنر

datetime 7  فروری‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی) سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ حریف ٹیم کے فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں،وہ ایسے کرکٹر ہیں جو میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیوی کپتان مچل سینٹر نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے آخری مرتبہ بنگلور میں کھیلے، یہاں کی کنڈیشنزمختلف ہیں،ٹم ساودی اور ٹرینٹ بولڈ کو ہم مس کریں گے، دونوں کھلاڑیوں نے بہت عرصے تک نیوزی لینڈ کیلئے کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری کے ساتھ پاکستان آئے ہیں،چیمپئینز ٹرافی سے قبل سیریز تیاری کو بہترین موقع ہے، چیمپئنزٹرافی سے پہلے کراچی اور لاہور میں کھیلنے سے فائدہ ہوگا،کوشش ہوگی سیریز میں فتحیاب ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہوم گرائونڈ پر پاکستانی ٹیم کیخلاف میچ اہم ہوگا، فخرزمان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے،فخرزمان فاسٹ اور سپن دونوں بولرز کو اچھا کھیلتے ہیں،فخر زمان ایسے کرکٹر ہیں جنہیں ٹارگٹ کرنا، وہ میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کیوی کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولر موجود ہیں اور ہمارا ایونٹ میں پہلا میچ میزبان ملک پاکستان کیخلاف ہے جو نہایتی اہم ہے۔سہ ملکی سیریز کی صورت میں ہمارے پاس کنڈیشنز سے واقف ہونے کا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سینئر اور نوجوان کھلاڑی شامل ہیں،کین ولیمسن ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں، ان کی ٹیم کیلئے خدمات ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولر ہیں،پاکستان کی بولنگ لائن خطرناک ہو سکتی ہے،محمد حسین نے آسٹریلیا میں پرفارم کیا ہے،فہیم اشرف اچھا آل رائونڈر ہے۔مچل سینٹنر نے کہاکہ میراپہلا دورہ ہے یہاں کی وکٹ کافی فلیٹ لگی رہی ہے،لاہور کا قذافی سٹیڈیم بہترین گرائونڈہے،امید ہے اچھی سیریزکھیلنے کو ملے گی۔واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج (ہفتہ ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…