اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمرہ پر جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 6  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی ہے اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500 خوراک پاکستان لائی گئی ہیں اور گردن توڑ بخار کی یہ ویکسین فائزر پاکستان نے درآمد کی ہے اور مذکورہ کمپنی گردن توڑ بخار ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 16 ہزار ڈوز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی، پنجاب کو گردن توڑ بخار ویکسین کی ڈوز 7 فروری تک موصول ہوجائے گی اور دیگر صوبوں کوحسب ضرورت فراہم ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، گردن توڑ بخار ویکسین کی صورت حال پر فارما کمپنیز اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ ہے۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کے بارے میں صورت حال چند روز میں معمول پر ہوگی، پاکستان میں گردن توڑ بخار ویکسین فائزر، سنوفی درآمد کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت نہیں رہی، ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی ماہانہ کھپت ایک ہزار ڈوز تک ہے تاہم سعودی عرب کی حکومت کے لازم قرار دینے پر گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہونے پر بلیک میں مہنگے داموں سیل ہو رہی تھی، گردن توڑ بخار ویکسین کی مد میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار ویکسین لگوانا لازم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…