منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟ وزارت آئی ٹی کی جانب سے اہم خبر

datetime 6  فروری‬‮  2025 |

اسلام آبا(نیوز ڈیسک) پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز رواں سال جون تک پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نے اس بات کی اطلاع دی کہ اسٹار لنک کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور توقع ہے کہ جون تک سروسز فعال ہو جائیں گی۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ رکن احمد عتیق نے کہا کہ لاہور سے صرف 40 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی انٹرنیٹ کی سہولت نہیں، اور پورے ملک میں کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی عدم موجودگی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے مجبوراً شہروں میں آ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے اس حوالے سے کہا کہ جہاں کاروبار نہیں ہوتا، وہاں کمپنیاں اپنے ٹاورز لگانے میں دلچسپی نہیں لیتیں، تاہم ہم کمپنیوں کو مخصوص علاقوں میں ٹاور نصب کرنے کی ہدایات دیتے ہیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے اس پر کہا کہ چیئرمین صاحب، آپ کا یہ معاملہ ذاتی نہ بنائیں، آپ ریگولیٹر ہیں، آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان کمپنیوں کو صحیح طور پر ریگولیٹ کریں۔شیر علی ارباب نے کہا کہ فائیو جی کے چلنے کا تو سوال ہی نہیں، میرا فون دو دن سے صرف “ای” پر چل رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ پی ٹی اے نے 6 سالوں میں حکومت کو 1700 ارب روپے کا ریونیو فراہم کیا ہے، مگر ٹیلی کام سیکٹر میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے 35 لاکھ کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل بچھائی اور 13 ارب ڈالر ٹیلی کام سیکٹر پر خرچ کیے۔اس پر شیر علی ارباب نے کہا کہ یہ اجلاس قائمہ کمیٹی کا ہے، لہذا لہجہ نرم رکھا جائے، اگر اس قسم کا کوئی لہجہ اختیار کیا گیا تو ہم بھی اس کو درست طریقے سے ہینڈل کرنا جانتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 25 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، لیکن ٹیلی کام انفراسٹرکچر وہیں کا وہیں ہے۔ پی ٹی اے کمپنیوں کو یہ ہدایت کرے کہ وہ اپنے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں، کیونکہ انٹرنیٹ کی کمی کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر اسٹار لنک کی سروسز شروع ہو گئیں تو یہ بہت بڑا قدم ہوگا۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 2024 میں 2 ہزار نئے ٹیلی کام ٹاورز لگائے گئے ہیں اور بونیر اور اس کے مضافات میں مزید ٹاورز نصب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک اور اسپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان 90 فیصد بات چیت مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد لائسنس جاری کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹار لنک کے ساتھ معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…