بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اپٹما کا یوم سیاہ ،کراچی سے خیبر تک ٹیکسٹائل ملیں بند

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)آل پاکستان ٹیکسٹائل مینوفیچرر ز کے یوم سیاہ کے باعث خیبر سے کراچی تک ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئیں۔اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی ٹیرف میں 3روپے کمی ،گیس کی مسلسل فراہمی،صنعت پر زیرو ٹریڈ ڈیوٹی عائد اور یارن کی درآمد کو بند کیا جائے۔اپٹما کی اپیل پر کی گئی آج کی ہڑتال کا مقصد حکومت سے مطالبات منوانا ہے،جس کے باعث ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملز آج احتجاجاً بند رہیں گی ،ان کا مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کی بہتری کیلئے بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔چیئرمین اپٹما پنجاب عامر فیاض کا کہنا ہے کہ اس ماہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 21 فی صد کمی ہوئی، جو حکومتی منفی پالیسیوں کی عکاسی ہے۔عامر فیاض کا کہنا تھا کہ بھارت سے یارن منگوایا جارہا ہے اور بجلی گیس مہنگی کی جارہی ہے ان اقدامات کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل ملز صبح 9 بجے سے شام تک بند رہیں گی ،مزدور وں کو روز گار نہیں ملے گا اور اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ ہڑتال کے باعث ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملز آج صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک احتجاجابند رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…