جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

رمضان کی آمد پر 10 ہزار روپے کیش، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

datetime 5  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)رمضان المبارک میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دیتے کا اعلان کردیا گیا، گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مستحق 30 لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کے تحت 30 ارب روپے جاری کردیئے۔پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کی سمری محکمہ خزانہ نے منظور کرلی ہے، مستحق لوگوں کو گھر کے دروازے پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے رمضان پیکج دیا جائے گا، بینک آف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے زریعے گھر گھر تقسیم کرے گا۔دستاویز میں کہنا تھا کہ پے آرڈر وصول کرنے کے بعد فی خاندان اپنے بینک میں جمع کرا کر پیسے وصول کرے گا، فی خاندان بینک اکاؤنٹ نہ ہونے پر بینک آف پنجاب کے سپر ایجنٹ کے پاس جانا ہوگا۔

دستاویز کے مطابق پے آرڈر کا کیش وصول کرنے کیلئے شناختی کارڈ،بائیومیٹرک کرانا لازم ہوگا،دستاویزرمضان کیش پیکج فراہمی پر بینک آف پنجاب کو 51کروڑ 9لاکھ روپے سروس چارجزمد میں ادا ہوں گے، پاکستان پوسٹ کو سروسز چارجز کی مد میں 82 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔دستاویز میں کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب کو رمضان پیکج کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…