اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 14 دسمبر کو ویلنٹائن ڈے منانے کا اعلان ایک منفرد انداز میں کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ ویلنٹائن ڈے کو مختلف طریقوں سے مناتے ہیں، لیکن ہم اسے ایک منفرد انداز میں منائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں یہ دن دو افراد کے درمیان محبت کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے، تاہم خیبرپختونخوا میں ہم یہ دن پورے صوبے کی عوام کے ساتھ منائیں گے اور ان کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کریں گے۔