پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب : سنگین مقدمے میں قید بے گناہ پا کستانی خاندان کی رہائی کیسے ممکن ہوئی؟ ہوشربا انکشافات

datetime 3  فروری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات کے جھوٹے الزام میں قید کیے گئے ایک ہی خاندان کے پانچ بے گناہ افراد کو بالآخر رہائی مل گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر بیگ کا ٹیگ تبدیل کرکے اس معصوم خاندان کو سازش کا شکار بنانے والے بین الاقوامی منشیات گروہ کے نو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق، لاہور کی مرغزار کالونی کی رہائشی فرحانہ اکرم اپنے خاندان کے دیگر چار افراد کے ساتھ 23 دسمبر کو سعودی عرب روانہ ہوئیں۔

تاہم، ایئرپورٹ پر موجود ڈرگ مافیا کے کارندوں نے عملے کی ملی بھگت سے ان کے سامان کا ٹیگ تبدیل کر دیا، جس کے نتیجے میں انہیں 30 دسمبر کو سعودی حکام نے حراست میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ تحقیقات کے دوران ایک پورٹر کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو بین الاقوامی منشیات گروہ کا پورا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔

گرفتار شدہ ملزم کی نشاندہی پر گینگ کے سرغنہ سمیت نو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اے این ایف نے تمام شواہد سعودی حکام کو فراہم کیے، جس کے بعد متاثرہ خاندان کی رہائی ممکن ہو سکی۔ وطن واپسی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بخیریت واپسی پر مبارکباد دی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس خاندان پر گزرنے والی تکلیف الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے اے این ایف کی محنت اور سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں اصل مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر اے این ایف کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر سکندر حیات، ڈائریکٹر انفورسمنٹ بریگیڈیئر عمران، ڈائریکٹر انٹیلیجنس کرنل کامران سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…