ریاض (این این آئی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ایک اور نیا سنگ میل عبور کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی پرو لیگ کے اہم معرکے میں کرسٹیانو رونالڈو نے الراید کیخلاف ٹیم کو 2ـ1 سے فتح دلوائی، اس میچ میں ایک گول اسٹار فٹبالر نے کیا جبکہ ایک اسسٹ کیا تھا۔
اس فتح کیساتھ ہی رونالڈو دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے ابتک 700 فتوحات اپنے نام کی ہوں، انکے علاوہ کوئی فٹبالر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔رونالڈو نے النصر کیلئے ابتک 94 میچز میں 85 گول اسکور کیے ہیں۔قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پائونڈ کمائیں گے، نیا سعودی معاہدہ دنیا کے مہنگا ترین ایتھیلٹ ہونے پر مہر ثبت کر دے گا۔
رونالڈو کو سعودی پرو لیگ کلب النصر کی جانب سے 167.9 ملین پائونڈ کا معاہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔39 سالہ فٹبالر نے النصر کو جنوری 2023 میں جوائن کیا تھا، تب انھیں 164 ملین پاو?نڈ فی سیزن میچز کیلئے اور اضافی 49 ملین پائونڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلیے دیے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔