اسلام آباد (این این آئی)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کم بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو خشک سالی اور آبی قلت سے نمٹنے کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی، دوسری جانب کسانوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ریسرچ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کم بارشوں کے نتیجے میں پانی کی قلت اور خشک سالی کے خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور اداروں کو اقدامات کی ہدایت کی ہے، محکمہ زراعت اور لائیو اسٹاک زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان میں خشک سالی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے لیکن وہاں پیداوار میں کمی نہیں آئی۔