بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ٹرمپ کے قریبی رچرڈ گرینیل نے عمران خان کی رہائی کی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں

datetime 29  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی، رچرڈ گرینل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے متعلق کی گئی اپنی بیشتر ٹوئٹس حذف کر دی ہیں، سوائے ایک ٹوئٹ کے۔ رچرڈ گرینل کی ایکس (پہلے ٹویٹر) پر ان کی اہم ٹوئٹس اب دستیاب نہیں ہیں، جس پر پاکستان میں سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی ہے۔سب سے پہلے صحافی وجاہت ایس خان نے اس معاملے پر توجہ دلائی، جو پی ٹی آئی کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور ان دنوں پاکستان سے باہر ہیں۔

وجاہت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر رچرڈ گرینل کی ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “عمران خان کی رہائی کے بارے میں رچرڈ گرینل کی یہ واحد ٹویٹ ابھی تک موجود ہے، باقی تمام حذف ہو چکی ہیں۔”وجاہت نے جس ٹوئٹ کا ذکر کیا وہ 24 دسمبر 2024 کو امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے جواب میں تھی۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بیان میں کہا تھا کہ “امریکہ پاکستانی شہریوں کو ملٹری ٹربیونل میں سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور پاکستانی حکام سے منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

” رچرڈ گرینل نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ “آپ کی بات میں دیر ہو گئی ہے اور یہ بہت کمزور ہے۔” ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کے ارسلان بلوچ نے 24 دسمبر کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ رچرڈ گرینل نے عمران خان یا پاکستان سے متعلق 54 پوسٹس کی ہیں، جنہیں مجموعی طور پر 56.5 ملین سے زیادہ آراء، 1.2 ملین لائکس، 525 ہزار دوبارہ پوسٹس اور 130 ہزار جوابات ملے۔ ان پوسٹس میں 25 افراد کا ذکر کیا گیا، جن میں عمران خان کی دو پوسٹس بھی شامل تھیں۔ ان کی سب سے مقبول پوسٹ کو 12.1 ملین ویوز ملے۔رچرڈ گرینل نے عمران خان سے متعلق اپنی ٹوئٹس کیوں حذف کیں، اس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔ تاہم چند دن قبل وہ ٹرمپ کے ساتھ نظر آئے تھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…