پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اردو کا بطور دفتری زبان نفاذ درست فیصلہ ہے، صدر ممنون

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحقیق پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران یہ شعبہ توجہ سے محروم رہاہے، تحقیق قوموں کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے۔وفاقی یونیورسٹیوں اورانسٹی ٹیوٹس کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ اردو کا نفاذ بطور دفتری زبان ایک درست فیصلہ ہے، ابتدا میں اس سلسلے میں دشواریاں پیش آئیں گی لیکن دنیا میں ان ہی قوموں نے زیادہ ترقی کی جن قوموں نے اپنی زبان کوذریعہ تعلیم بھی بنایا اور سرکاری زبان بھی بنایا، اس سلسلے میں یونیورسٹیاں بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں،تربیت کے بغیر تعلیم مکمل طورپر سود مند نہیں ہو سکتی اس کے لیے نوجوانوں کو اچھا انسان بنانابھی ضروری ہے، اجلاس سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور وائس چانسلرز نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں انجمن ہلال احمر کی سرگرمیوں کو فعال اور تیز رفتار بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے اس کے آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو وہ بھی کرلی جائے، صدر مملکت نے یہ بات انجمن ہلال احمر کے عہدے داروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…